کلام نمبر 3 گھر مرا رشک جنت بنا عید میں انتخاب گوہر کلام نمبر 3

گھر مرا رشک جنت بنا عید میں انتخاب گوہر کلام نمبر 3

گھر مرا رشک جنت بنا عید میں 
جب ہوئے آپ جلوہ نما عید میں

دل کسی کا نہ ہرگز دکھا عید میں 
ہوگا ناراض ورنہ خدا عید میں

میں ہوا آپ کا ہمنوا عید میں 
جب ہوا آپ سے سامنا عید میں

دل سے شکوے گلے دور سب ہوگئے 
آپ سے جب گلے میں ملا عید میں

کرکے روزے نمازیں ہماری قبول 
ہم سے ہوجائے راضی خدا عید میں

پوچھ مت کتنی خوشیاں میسر ہوئیں 
مل گئے جب گدائے رضا عید میں

چھوڑ کر سیرو تفریح لہو و لعب 
کیجئیے خوب ذکر خدا عید میں

گونجتی ہی رہیں مسجدوں سے اذاں 
کیجئیے ہرگھڑی یہ دعا عید میں

ترک ہم سے نمازیں کبھی اب نہ ہوں 
یہ خدا سے دعا مانگنا عید میں

کام ہم کاش کرجائیں ایسا کوئی 
خوش ہوں غوث اور خواجہ رضا عید میں

اے مرے دوستو تم خدا کے لئے 
میری بخشش کی کرنا دعا عید میں

کر کرم یاخدا ہر مسلمان پر 
ہو نہ پائے کوئی غمزدہ عید میں

ایک دن مجھ کو درپہ بلا لیجیے 
میرے آقا مرے مصطفٰی عید میں
صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم

عید میں سیکڑوں میری عیدیں ہوئیں 
اپنی ماں سے میں جسدم ملا عید میں

دور روزوں نمازوں سے جو بھی رہے 
کیسے آئیگا ان کو مزہ عید میں

عید کا دن ہو گوہر مبارک تمھیں 
پاوگے حاصل مدعا عید میں

آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند مقیم حال دبئی متحدہ عرب امارات 
+971556765441
 ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں 
8009059597
8009968910.8009059597 


گھر مرا رشک جنت بنا عید میں انتخاب گوہر کلام نمبر 3
گھر مرا رشک جنت بنا عید میں انتخاب گوہر کلام نمبر 3

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے