آپ کے آتے ہی بس اک آن میں بن گیا ہے گلستاں ویران میں

آپ کے آتے ہی بس اک آن میں 
بن گیا ہے گلستاں ویران میں 
صلی تعالی علیہ والہ وسلم

کفر  آیا  سرحد  ایمان  میں 
وہ کشش ہےآپ کی مسکان میں
صلی تعالی علیہ والہ وسلم 

آپ پڑھ کر دیکھئے قرآن میں 
نعت لکھی ہے نبی کی شان میں
صلی تعالی علیہ والہ وسلم

جب پڑھی ہے نعت ان کی شان میں 
تازگی تب آئی ہے ایمان میں 
صلی تعالی علیہ والہ وسلم

فتح ہوجاتا جہاں اک آن میں 
آپ  آجاتے اگر  میدان  میں

اتنی طاقت ہے مرے ایمان میں 
ہے سلامت رہ کے ہندستان میں

ہے . جن کی ہندستان میں 
وہ مرے خواجہ ہیں راجستھان میں

ہے تمنا ان کے درپر ہی مروں
جمعہ کے دن اور مہ رمضان میں 
صلی تعالی علیہ والہ وسلم

یاخدا نعت نبی پڑھتا رہوں 
جان میں جب تک ہے میری  جان میں 
عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

خواجہ وسمناں رضاکے درسے ہم 
کیا کریں گے جاکے پاکستان میں

مومنو تم جھوم کے پڑھتے رہو
نعت شاہ دوجہاں کی شان میں 
صلی تعالی علیہ والہ وسلم 

لامکاں تک جاکے واپس آگئے
دیکھ گوہرمصطفے اک آن میں 
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب 
+971555433086
India 
7706921605
8881276506
8009059597
🌹🌹🌹🌹🌹
https://chat.whatsapp.com/GeQ9inDL2HW6RumrV97V0A

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے