صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی


صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

 فضلِ مولی ہم پہ ہوگا ایک دن

جاکے دیکھیں گے مدینہ ایک دن


میزبانی کا شرف کردیں عطا

سرورا شاہا کریما ایک دن


گھر مرے تشریف لائیں گے نبی

"دیکھنا ! ایسا بھی ہوگا ایک دن"


خواب میں ہی یا خدا میں دیکھ لوں

جلوہِ جانِ مسیحا ایک دن


پاکے انگلی کا اشارہ شاہ سے

آیا تھا سورج دوبارہ ایک دن


شہرِ طیبہ یانبی میں دیکھ لوں

ہو ہری نخلِ تمنا ایک دن

ہے یقیں آقا ہمیں بلوائیں گے

رشک جنت شہرِ طیبہ ایک دن


شہرِ طیبہ نعت پڑھتے جائیں گے

ایسا بھی آئے گا لمحہ ایک دن


اپنے دل کی داستاں ممتاز میں

جانِ جاناں سے کہوں گا ایک دن


فکر و قلم ممتاز رضا قادری نانپوری


جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 


صاحب کلام حضرت حافظ وقاری محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
صاحب کلام حضرت حافظ وقاری
 محمد ممتاز رضا قادری نانپوری
 صاحب قبلہ مدظلہ العالی
 والنورانی 

https://chat.whatsapp.com/KZE2OUHhVZt9bk9aez6q4E


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے