صاحب کلام سید محمد خورشید رازی سہسرام بہار شریف

 صاحب کلام سید محمد خورشید رازی سہسرام

 بہار شریف 

بزم حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام 


میرے ہونٹوں پہ یہ ترانہ ہے 

حمد اور نعت گنگنانا ہے


مصطفے آپ کے لئے ہم کو 

جان و دل مال و زر لٹانا ہے


قلبِ مضطر! کی آرزو ہے یہ 

*"ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*"


جس نے سجدے میں سر کٹا ڈالا 

اس کا ممنون کل زمانہ ہے


دل یہ کہتا ہے میرا طیبہ میں 

ان کے قدموں میں جاں لٹانا ہے


جاگ جاوء جو مومنو تم کو 

مسجد بابری بنانا ہے


میرے آقا ہیں رحمت عالم

ان سے رشتہ مرا پرانا ہے


ڈوب کر عشق سرور دیں میں 

نعت پڑھنا ہے اور پڑھانا ہے  


چل کے مسلک پہ اعلیٰ حضرت کے

 اپنے ایمان کو بچانا ہے


 ان کا منگتا ہے کل جہاں رازی

ان کے قدموں میں کل زمانہ ہے 

✍🏿از قلم:- سید خورشید رازی انڈ

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 


https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_21.html


صاحب کلام سید محمد خورشید رازی سہسرام بہار شریف


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے