*نماز کی فضیلت اور انعام*
*نماز کی فضیلت اور انعام*
از✒️ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری ابوالاحسان قادری مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر
نماز دین کا ستون ہے نماز جنت کی کنجی ہے نماز حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے نماز رضائے الٰہی کا سبب ہے نماز مؤمن کی معراج ہے نماز سکون قلبی کا سامان اور مؤمن کی پہچان ہے نماز بیحیائیوں سے منع کرتی ہے
نماز تمام عبادتوں میں سب سے افضل عبادت ہے نماز تمام فرائض میں سب سے اہم فرض ہے نماز ہر عاقل بالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے جان بوجھ کر نماز چھوڑنا سخت گناہ ہے نماز کا انکار کرنے والا کافر ہے
حضرات قارئین کرام ----------!!!
جو ایمان والا شخص خوش دلی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز ادا کرتا ہے اللّٰہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ اس کو نو (9) انعامات عطا فرما تا ہے
چنانچہ حضرت علامہ عبد المصطفے اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
حضرت امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد ہے کہ نماز پنچگانہ کی پابندی کرنے والوں کو نو چیزیں انعام میں ملیں گی
*اول* خداوند قدوس اس کو اپنا محبوب بنالے گا
*دوسرے* اس کو تندرستی عطا فرمائے گا
*تیسرے* فرشتے اس کی حفاظت فرمائیں گے
*چوتھے* اس کے گھر میں برکت ہوگی
*پانچویں* اس کے چہرے پر صالحین کا نور ہوگا
*چھٹے* اس کا دل نرم ہوجائے گا
*ساتویں* وہ پل صراط پر بجلی کی طرح گزر جائے گا
*آٹھویں* جہنم سے نجات پائے گا
*نویں* جنت میں اس کو ایسے لوگوں کا پڑوس نصیب ہوگا جن کی شان میں *لاخوف علیہم ولا ھم یحزنون* کی بشارت ائی ہے
( نورانی تقریریں مکمل صفحہ 207 بحوالہ درۃ الناصحین)
*رکن ہے اسلام کا بنیاد ملت ہے نماز*
*جاں ایماں روح دیں قلب شریعت ہے نماز*
*لازوال وبے بہا دنیا میں نعمت ہے نماز*
*کام جو عقبی میں ائے ایسی دولت ہے نماز*
*عاشقانِ با وفا کے واسطے معراج ہے*
*ہو یقیں تو منبع انوار رحمت ہے نماز*
*معرفت ہو یا طریقت اس کے درجے ہیں تمام*
*شوق ہو دل میں تو سرتاپا فضیلت ہے نماز*
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
https://www.facebook.com/jamiaummesalma1?mibextid=ZbWKwL
0 تبصرے