طبی مشورے
موٹا پے سے نجات کے طریقے
موٹاپا کیسے کم کریں موٹاپا کم کرنے کے لیے کون سی غذائیں کھائیں
موٹاپے سے نجات کے یہ طریقے آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے یہ نہ صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے بلکہ یہ امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ موٹاپا اب ایک عالمی وباء بن چکا ہے
وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں مگر یہاں آپ کو چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتائے جارہے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ سننے میں عجیب لگیں مگر سائنس نے ان کی افادیت کو تسلیم کیا ہے۔
زیادہ پروٹین والی غذائیں موٹاپے سے نجات دلاتی ہیں
سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے جسمانی وزن میں کمی کیلئے کیلیوریز جلانے کی بجائے آپ غذا میں پروٹین سے بھرپور اشیاء کا استعمال زیادہ کریں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت، مچھلی، انڈے وغیرہ کا استعمال اس حوالے سے بہترین ہے کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور غذائیں ہوتی ہیں۔
جاری ہے ان شاءاللہ مزید جانکاری اگلی پوسٹ میں دینے کوشش کروں گا
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
موٹا پے سے نجات کے طریقے موٹاپا کیسے کم کریں |https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_05.html
0 تبصرے