کلامِ سید خورشید سہسرامی
Kalam e Sayed khursheed sahsarami
कलाम ए सय्यद खुर्शीद सह्सरामी
بزمِ حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام
بہت ہی اعلیٰ رتبہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
جہاں میں خوب چرچا ہے مرے تاج الشریعہ کا
دِوانے دیکھ کر کہتے سبھی ہیں عشق و مستی میں
بڑا پر نور روضہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
جگانے اپنی قسمت کو چلو چلتے بریلی ہیں
مبارک عرس آیا ہے مرے تاج الشریعہ کا
رضا کے ہیں دلارے نام ہے عسجد میاں پیارے
کہ ان سے ملتا چہرہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
کوئی بھی صلحِ کلی اور وہابی ڈھا نہیں پایہ
بڑا مضبوط! قلعہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
بروز حشر جنت جائے گا وہ فضل مولیٰ سے
ہوا جو دل سے شیدا ہے مرے تاج الشریعہ کا
خدا کے فضل سے اور غوثِ اعظم کی عنایت سے
جہاں میں چلتا سکّہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
بنے ہیں خانۂ کعبہ کے مہماں فضلِ مولیٰ سے
مقدر کتنا اعلیٰ ہے مرے تاج الشریعہ کا
اسے میں اپنے سینے سے لگاؤں گا سدا لوگو!
ہوا جو بھی دِوانہ ہے مرے تاج الشریعہ کا
کسی سے ہو بیاں کیسے مراتب ان کے اے رازی
زمانہ گیت گاتا ہے مرے تاج الشریعہ کا
🖋️از قلم:- سید محمد خورشید رازی انڈیا
0 تبصرے