تزئین گروپ برائے جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_31.html

 تزئین گروپ برائے جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_31.html


تزئین گروپ برائے جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_31.html

 تزئین گروپ برائے جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_31.html

جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ پر تزئین و آرائش کے اپنے کلام یہاں کمینٹ کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

4 تبصرے

  1. جامعہ ام سلمہ ویب سائٹ پر اپنے کلام و مضامین اپلوڈ کروانے یہاں کمینٹ کریں

    جواب دیںحذف کریں


  2. فضلِ مولی ہم پہ ہوگا ایک دن
    دیکھ لیں گے شہرِ آقا ایک دن

    میزبانی کا شرف کردیں عطا
    سرورا شاہا کریما ایک دن

    گھر مرے تشریف لائیں گے نبی
    "دیکھنا ! ایسا بھی ہوگا ایک دن"

    خواب میں ہی یا خدا میں دیکھ لوں
    جلوہِ جانِ مسیحا ایک دن

    پاکے انگلی کا اشارہ شاہ سے
    آیا تھا سورج دوبارہ ایک دن

    شہرِ طیبہ یانبی میں دیکھ لوں
    ہو ہری نخلِ تمنا ایک دن

    ہے یقیں آقا ہمیں بلوائیں گے
    رشک جنت شہرِ طیبہ ایک دن

    شہرِ طیبہ نعت پڑھتے جائیں گے
    ایسا بھی آئے گا لمحہ ایک دن

    اپنے دل کی داستاں ممتاز میں
    جانِ جاناں سے کہوں گا ایک دن

    فکر و قلم ممتاز رضا قادری نانپوری

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیجئے بس کیجئے شاہا کی بات
    مرحبا صلِّ علٰی آقا کی بات

    جا بجا موجود ہےقر آنِ میں
    ہاں حبیبِ کبریا آقا کی بات

    جب کوئی پوچھے مقامِ مصطفے
    یاد آئے مسجدِ اقصی کی بات

    ہو گیا بے چین سن کے دل مرا
    رشکِ جنت گلشنِ طیبہ کی بات

    قلبِ مضطر کو جلانے کے لئے
    " آؤ کرتے ہیں شہِ والا کی بات"

    دل ہے اچھا تن بھی ستھرا گر جناب
    لائیں لب پر پھر! شہِ بطحا کی بات

    کیا ہے شانِ مصطفے اے نجد یو
    بھول بیٹھے ؟ طائرِ سدرہ کی بات

    علمِ غیبِ شہ کے منکر کو جناب
    یاد بس دلوا ئے اسری کی بات

    یاخدا ممتاز کے لب پر بھی ہو
    لمحہ لمحہ سرورا شاہا کی بات

    فکر و قلم۔ ممتاز رضا قادری نانپوری



    جواب دیںحذف کریں
  4. بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

    مصرع طرح

    *ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے*

    میرے آقا کا جو دوانہ ہے
    اس کو باغ جناں میں جانا ہے

    میں نے دل سےنبی کو مانا ہے
    ان پہ شیدا مرا گھرانہ ہے

    حال اپنا انہیں سنانا ہے
    ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

    بخشش ونور کا ہے وہ مرکز
    شاہ دیں کا جو آستانہ ہے

    جو ہے گستاخ شاہِ والا کا
    نارِ دوزخ میں اس کوجاناہے

    کیوں گناہوں کی سمت ہومائل
    رب تعالیٰ کو منہ دکھانا ہے

    پیش کرنے سلام آقا کو
    ہم کو طیبہ ضرور جانا ہے

    با ادب روضۂِ پیمبر پر
    عرش والوں کا آنا جانا ہے

    چل کے احمد رضاکےمسلک پر
    باغ جنت میں گھر بنانا ہے

    ان سے الفت رکھو ابو الاحساں
    جن کا طیبہ میں آستانہ ہے

    نتجہ فکر ابوالاحسان قادری مضطرارشدی غفرلہ مہاراشٹر
    22شوال المکرم سنہ چودہ سو چوالیس ہجری بمطابق 13مئی سنہ 2023 بروز سنیچر

    جواب دیںحذف کریں
Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)