ہرسمت ہے امان مدینہ شریف میں
راحت میں ہے جہان مدینہ شریف میں
جاتے ہیں زائرین زیارت کو جس گھڑی
تھک جاتی ہے تھکان مدینہ شریف میں
کس کس کا نام آپ کو گنواؤں دوستو
ہر شی ہے قدردان مدینہ شریف میں
مقبول حج ہوا کہ نامقبول ہوگیا
دیں جاکے امتحان مدینہ شریف میں
سرکار کے غلاموں کو لگتاہے ایک ایک
صحرا بھی گلستان مدینہ شریف میں
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
عثمانیہ نظام کو بھر لےکے آئیے
اے طیب اردگان مدینہ شریف میں
اپنی طرح تو کہتا ہے میرے رسول کو
قابو میں رکھ زبان مدینہ شریف میں
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
حج پر گئے جو سنی وہ پہونچے ضرور ہیں
بڈھے ہوں یا جوان مدینہ شریف میں
جسدم قلم اٹھاتا ہوں لکھنے کو نعت پاک
رہتا ہے میرا دھیان مدینہ شریف میں
پھولے نہیں سماتے ہیں عشاق مصطفے
اتنے ہیں شادمان مدینہ شریف میں
دنیا کے گوشے گوشے میں عاشق ہیں جن کے وہ
ہیں صاحب امان مدینہ شریف میں
ہر شی کا احترام سکھاتے گئے ہمیں
پہونچے جو رضا خان مدینہ شریف میں
جاکر جہاں حضور کی بیٹھی تھی اونٹنی
کیا خوب تھا مکان مدینہ شریف میں
مہکا رہا ہے دونوں جہاں کو جو دوستو
ایسا ہے عطر دان مدینہ شریف میں
نجدی بلا سےایماں بجائے ہوئے ہے جو
ہے بس وہی مہان مدینہ شریف میں
اتنی خدا کے واسطے یارو دعا کرو
گوہر کی جائے جان مدینہ شریف میں
آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ سلمہ اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند ہمارے مدارس میں بچوں اور اور کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
8009968910.8009059597
0 تبصرے