الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحیح البخاری
کتاب: جمعہ کا بیان
باب: باب: جمعہ کے دن جہاں دو آدمی بیٹھے ہوئے ہوں ان کے بیچ میں نہ داخل ہوں۔
حدیث نمبر: 910
ترجمہ:
عبدان، عبداللہ، ابن ابی ذئب، سعید مقبری، ابوسعید، ابن ودیعہ، سلمان فارسی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور جس قدر ممکن ہو، پاکی حاصل کرے، یا پھر تیل لگائے یا خوشبو ملے اور مسجد میں اس طرح جائے کہ دو آدمیوں کو جدا کرکے ان کے درمیان نہ بیٹھے اور جس قدر اس کی قسمت میں تھا، نماز پڑھے، پر جب امام خطبہ کیلئے نکلے تو خاموش رہے، تو اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌹
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی
نظر ثانی
صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم )🌷گوہر قادری
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ کرانے کے لیے رابطہ قائم کریں' 8009059597 8009968910
صحیح البخاری
کتاب: جمعہ کا بیان
باب: باب: جمعہ کے دن نہانے کی فضیلت اور اس بارے میں بچوں اور عورتوں پر جمعہ کی نماز کے لیے آنا فرض ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 878
صحیح البخاری
کتاب: جمعہ کا بیان
باب: باب: جمعہ کے دن نہانے کی فضیلت اور اس بارے میں بچوں اور عورتوں پر جمعہ کی نماز کے لیے آنا فرض ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 878
ترجمہ:
عبداللہ بن محمد بن اسماء، جویریہ، مالک، زہری، سالم بن عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ تعالی عنہ) جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ اور اگلے مہاجرین میں سے ایک شخص آئے تو انہیں حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے آواز دی کہ یہ کون سا وقت آنے کا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ میں ایک ضرورت کے سبب سے رک گیا تھا، چناچہ میں ابھی گھر بھی نہیں لوٹا تھا کہ میں نے اذان کی آواز سنی، تو میں صرف وضو کرسکا، حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے فرمایا کہ صرف وضو کیا ؟ ، حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ غسل کا حکم دیتے تھے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌻🌻🌻🌻🌷🌷🌷
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی
نظر ثانی
صاحب اعلم حضور سید
🌷 (آفتاب عالم )🌷گوہر قادری
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کا روشن مستقبل کے لیے رابطہ قائم کریں
8009968910.8009059597
https://www.jamiaummesalma.com/2023/05/blog-post_27.html
الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحیح البخاری
کتاب: جھگڑوں کا بیان
باب: باب: قرض دار کو پکڑ کر لے جانا اور مسلمان اور یہودی میں جھگڑا ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2412
ترجمہ:
موسیٰ بن اسماعیل، وہیب عمرو بن یحیی، یحیی، ابوسعید خدری (رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ بیٹھے ہوئے تھے ایک یہودی آیا اور کہا اے ابوالقاسم ﷺ تمہارے ایک ساتھی نے میرے منہ پر مارا، آپ نے پوچھا کس نے مارا ؟ اس نے کہا ایک انصاری نے، آپ نے فرمایا اس کو بلاؤ، پھر پوچھا کیا تو نے اس کو مارا ؟ اس نے کہا میں نے اس کو بازار میں قسم کھاتے ہوئے اس طرح پر سنا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے موسیٰ کو بشر پر فضیلت دی، میں نے کہا اے خبیث ! کیا محمد رسول اللہ ﷺ پر بھی اور مجھے غصہ آگیا اور میں نے اس کے چہرے پر مارا نبی ﷺ نے فرمایا پیغمبروں کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ، اس لئے کہ لوگ قیامت کے دن بیہوش ہوجائیں گے، سب سے پہلے زمین پھٹ کر میں باہر آؤں گا، اس وقت دیکھوں گا کہ موسیٰ عرش کا ایک پایہ پکڑے ہوئے ہوں گے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ بیہوش ہونے والوں میں ہوں گے، یا ان کی پہلی (کوہ طور کی) بیہوشی کافی ہوگی۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌻🌻🌻
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی
نظر ثانی
صاحب اعلم حضور سید
🌷 (آفتاب عالم )🌷گوہر قادری
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کے لیے رابطہ قائم کریں
' 8009059597 8009968910

صحیح البخاری
کتاب: علم کا بیان
باب: محدث کا لفظ «حدثنا أو، أخبرنا وأنبأنا» استعمال کرنا صحیح ہے
حدیث نمبر: 61
ترجمہ:
قتیبہ بن سعید، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن دینار، ابن عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ ﷺ نے (صحابہ کرام سے مخاطب ہو کر) فرمایا کہ درختوں میں سے ایک درخت (ایسا ہے) کہ اس کے پتے (خزاں کے سبب سے) نہیں گرتے اور وہ مومن کی مثل ہے فحدثونی ماھی (تو) تم مجھ سے بیان کرو کہ وہ کون سا درخت ہے تو لوگ جنگلی درختوں (کے خیال) میں پڑگئے۔ ( عبداللہ بن عمر) کہتے ہیں کہ میرے خیال میں آگیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے مگر میں (بزرگوں کے سامنے پیش قدمی کرنے سے) شرما گیا، بالآخر صحابہ نے عرض کیا کہ حدثنا ماھی یا رسول اللہ ﷺ (یا رسول اللہ) آپ ہی ہم سے بیان فرمائیے تو آپ نے فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌻🌻🌻
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی
نظر ثانی
صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم ) 🌷گوہر قادری کے مدارس
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ کرانے کے لیے رابطہ قائم کریں
' 8009059597
8009968910
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحیح البخاری
کتاب: غسل کا بیان
باب: باب: اس بیان میں کہ غسل جنابت کرتے وقت کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 259
ترجمہ:
عمرو بن حفص بن غیاث، حفص بن غیا ث، اعمش، سالم، کریب، حضرت ابن عباس (رضی اللہ تعالی عنہ) فرماتے ہیں کہ ہم سے حضرت میمونہ (رضی اللہ تعالی عنہ) نے بیان کیا کہ میں نے نبی ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھ دیا، تو آپ نے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہایا اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنی شرمگاہ کو دھویا اس کے بعد اپنے ہاتھ زمین پر رکھ کر دونوں کو مٹی سے مل کر دھویا اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر اپنے منہ کو دھو کر سر پر پانی بہایا، پھر اس جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے پیر دھوئے اس کے بعد بدن پونچھنے کا ایک کپڑا آپ کو دیا گیا مگر آپ نے اس سے نہیں پونچھا۔
پیش کردہ
محمد شارف رضا متعلم جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی
نظر ثانی صاحب اعلم حضور سید🌷 (آفتاب عالم )🌷گوہر قادری بانئ جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہائ اسکول دریا آباد میں
اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ کرانے کے لیے رابطہ قائم کریں'
8009059597
8009968910
0 تبصرے