فرمان حضور شیر مغربی چمپارن
خطیب اہلسنت ناشر مسلک اعلی حضرت
شاعر اسلام حضرت علامہ
مولانا محمد کلام الدین
کلیمی صاحب
قبلہ
دامت برکاتہم العالیہ
محترم احباب ذوی الاحترام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واٹس ایپ مشاعرہ کی دنیا میں(بزم حضور آفتاب ) محتاج تعارف نہیں
اس بزم کے قوانین و ضوابط حالات کے تقاضوں کے پیش نظر بدلتے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ بزم اپنی منفرد حیثیت رکھتی ہے، اور ہر حالات میں شعرائے کرام نے اپنی شرکت سے بزم کے ماحول کو گل گلزار بنائے رکھنے میں ساتھ دیا ہے
امید ہے کہ ماضی و حال کی طرح مستقبل میں ساتھ ملتا رہے گا
ادھر چند مہینوں سے سرپرست بزم حضور سیدی و سندی اولاد رسول گوہر ملت حضور الحاج آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی تنے تنہا اصلاحی امور انجام دے رہے ہیں
ان کی مصروفیت حضور فاتح آگرہ کی تحریر میں پڑھ چکے ہیں
اللہ تعالٰی حضور سید صاحب قبلہ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین
تمام اساتذۂ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ دوران متفرقات اصلاح فرما کر حضور سید صاحب قبلہ کا ہاتھ بٹاتے رہیں
عنقریب ان شاء اللہ آسان مگر قوانین کے دائرے میں سارے مشاعرہ ہوا کریں گے
اللہ تعالٰی تمام احباب کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے دارین کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم
طالب دعاء
محمد کلام الدین کلیمی جامعہ بنات اہل سنت سینوریا سکٹا مغربی چمپارن بہار
26/06/ 2023
مشورہء لاجواب برائے بزم آفتاب
ازقلم اسیر تاج الشریعہ خطیب اہلسنت ناشر مسلک اعلی حضرت شاعر اسلام حضرت علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ہزاری باغوی
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
لائق صد احترام و لائق مبارک ہیں حضور سیدی و سندی فخر السادات حضور آفتابِ ملت اطال اللہ عمرہ و زید شرفہ کی ذاتِ مبارکہ کہ آج اِس گونا گوں اور عدیم الفرصتی دور میں جہاں ایک طرف دین و ملت کے کئی اُمور صالحہ تعلیم و تربیت کی صورت میں خدمات جلیلہ انجام دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب ایک ایسا عمل جس عمل کو براہِ راست اپنی ضروریات زیست میں سے بہت ہی اہم وقت نکال کر شعراء کرام کی رہنمائی اور ساتھ ہی ساتھ شعراء کرام کے کلاموں پر نقد و نظر کرنا اصلاح و ترامیم کی صورت میں بروقت رہنمائی کرتے رہنا یہ امر قابل مبارک باد کے ساتھ بہت ہی مشکل امر ہے اور ہر ذی ہوش کو اس بات کا علم بھی ہے
اِس کے باوجود حضور آفتابِ ملت دام ظلہ العالی ایک ایک شعر پر نظر رکھتے ہیں اور حتی الامکان موصوف کی کوشش رہتی ہے کہ تمامی شعراء کرام کے کلاموں کی اصلاح ہو جائے اشعار کی اصلاح ہو جائے
فقیر سوچ سوچ کر پریشان ہو جاتا ہے کہ ایک ذات کیا کیا کرے
یہ ہم تمامی حضرات کو دیکھنا ہے سوچنا ہے
لہٰذا ۔۔۔۔۔۔عرض یہ ہے کہ شعراء کرام دوران متفرقات اِس بات کا مکمل خیال رکھیں کہ اگر آپ کا مصرع کسی سے ٹکرا جائے اور بروقت لقمہ پڑ جائے تو فوری طور پر آپ ترمیم فرما لیں بڑی مہربانی ہوگی یقین مانیں اگر آپ اِس پر عمل کریں گے تو کوئی دقت پیش نہیں آئے گی اور ہم سب کو چاہیے بھی کہ ہم اپنی فکر پیش کریں اپنے مطالعہ کے حساب سے شاعری کریں گے تو ان شاء اللہ ہم مبتدیوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور ہم شاعر کہلانے کے لائق بھی ہو جائیں گے
اُمید قوی ہے کہ ہماری باتیں اکثر شعراء کرام کو پسند آئیں گی
ان شاء اللہ اور ہم سب اِس پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش بھی کریں گے
عرض گزار طفل مکتب
انیس القادری رضوی ہزاری باغوی
https://www.jamiaummesalma.com/2022/12/7.html
تائید حضور فاتح آگرہ
نبیرہء سرکار محبی امیرالقلم عاشق شہنشاہ امم خطیب ایشیا و افریقہ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی الشاہ محمد ارشدالرحمٰن قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
کیابات ہے
انیس الشعرا بہت اچھی اورلائق عمل تحریر ہے جس میں کئی فائیدے ہیں۔
خاص کر وقت کی بچت کے ساتھ بعد میں اصلاح کے انتظار سے بچنا بھی ۔
جس سے متعلق میں نے کبھی لکھاتھا کہ جب متفرقات کے دوران استاذ شعرا اصلاح فرمادیں تو اسے قبول کرکے وقت کے ضیاع سے بچیں۔
حضور سید صاحب قبلہ کی مصروفیات سے کتنے لوگ واقف ہیں مجھے نہیں معلوم مگر میں جہاں تک جانتا ہوں کہ اگر اس منزل پر ہم لوگ ہوتے تو سلام کرنے والا صبح سلام کرتا تو جواب شاید دوپہر ہی میں دے پاتے ۔بہت مصروف زندگی ہے حضرت کی مگر اسے تائید غیبی کہی جائے گی کہ کام کے دوران کئی امور انجام دیتے رہتے ہیں۔
اور گروپ میں شامل معزز ومستند شعرائے کرام سے جو استاذ الشعرا کے مقام پر فائز ہیں گذارش کرونگا کہ آل رسول کے دست اصلاح کے معاون بن کر صاحب شفاعت کی بارگاہ سے انعام کے حقدار ہوں۔
آپ اہل دل سے امید ہے کہ گذارش کو قبول فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیںگے
https://www.jamiaummesalma.com/2023/06/blog-post_15.html
تائید حضور تاج القلم
استاذ العلماء والشعراء حضرت علامہ مولانا محمد انظار الحسن خاں رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
یقیناً انیس الشعراء کی تحریر پر تنویر اہالیانِ بزم کے لئے قابل قبول اور لائق عمل ہے اللہ رب العزت سبھوں کو قبول کرنے اور عمل پیرا رہنے کی تو فیق عطافرمائے اور حضور سید صاحب قبلہ کی ساری مشکلوں کو آسان سے آسان تر فرمائے
اور ہمارے سروں پر آپکا سایہ شفقت دراز
فرمائے ۔آمین یارب العالمین ۔
اعلان مسرت منجانب شیر
مغربی چمپارن
خطیب ہندوستان اسیر امام احمد رضا خان
ملک سخن کے سلطان حضرت علامہ
مولانا محمد کلام الدین کلیمی
صاحب قبلہ دامت برکاتہم
العالیہ
خوشخبری خوشخبری
خوشخبری
تمام حضرات کو یہ جان کر مسرت ہوگی کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عید الاضحٰی کے موقع پر مصرع طرح ) مومنو تم ہو اگر زردار قربانی کرو ) پر مکمل کلام کے ساتھ شرکت فرمانے والے شعرائے کرام کو توصیفی سند عطا کی جائے گی
جن جن حضرات نے مکمل کلام کے ساتھ شریک مشاعرہ ہو چکے ہیں لائق مبارک باد ہیں چند حضرات ابھی کہہ رہے ہیں ان شاء اللہ امید ہے جلد مکمل کے ساتھ شریک ہو جائیں گے ان شاء اللہ باقی حضرات سے بھی شرکت کی گزارش ہے
چیف ایڈیٹر صاحب بھی تشریف لائیں اور اس مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں
فقط والسلام
محمد کلام الدین کلیمی
دعائے خیر منجانب
شاعر اسلام حضرت حافظ وقاری محمد صارم القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
جزاک اللہ جزاک اللہ خیرا فی الدنیا والاخرۃ۔
ماہر علم و فن نازش شعر و سخن خلوص و محبت کی انجمن اولاد علی چمنستان زہرہ کی کلی حضور سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی مدظلہ العالی والنورانی اتنی ساری مصروفیات کے باوجود ہم جیسے مبتدیوں کے کلام کی نہ یہ کہ صرف اصلاح فرما کر بلکہ اسے مزین کر کے واٹس اپ و فیس بک پر اپلوڈ کر کے
تمامی شعراء حضرات کی دل جوئی فرماتے ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی حضور آفتاب ملت کا سایہ ہم تمامی اہلِ بزم پر تادیر قائم و دائم رکھے
اور حضرت کے علم و عمل میں جان و مال میں رزق میں بے پناہ خیر و برکت کا نزول فرمائے صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
💐💐💐💐💐💐💐💐
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
0 تبصرے