منقبت امانت اعلیٰ حضرت پیر طریقت عامل شریعت پیکر و زہد و تقویٰ شیخ التجوید استاد الشعراء ولدِ اعزّ و تلمیذ و خلیفۂ حضور مفتئ اعظم ہند حضرت مولانا الحاج الشاہ قاری *محمد امانت رسول صاحب* قادری برکاتی رضوی مصطفوی علیہ الرحمہ

اسلام کے سفیر امانت رسول ہیں

جنت کے راہ گیر امامت رسول ہیں

فیضانِ غوث پاک بھلا کیوں نہ ان پہ ہو

شیدائے دستگیر امانت رسول ہیں

کیسے چوبھیں نہ دشمن آقا کے قلب میں

دست رضا کی تیر امانت رسول ہیں 

نام و نشان ان کا مٹے گا نہ حشر تک

حق گوئی کی لکیر امانت رسول ہیں

احمد رضا و مفتئ اعظم کے فیض سے

مسلک میں بے نذیر امانت رسول ہیں

ضو بار جن کی ضو سے ہدایت نگر ہوا

حکمت کے وہ منیر امانت رسول ہیں

قربان ان پہ کیوں نہ ہوں سب اہل پیلی بھیت

اک بے مثال پیر امانت رسول ہیں

ہیں عاشق رسول مکرم اے وارثیؔ

اور قادری وزیر امانت رسول ہیں

عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف یوپی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے