منقبت درشان غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب کلام حضرت علامہ مولانا محمد عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف

 


منقبت درشان غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ 

صاحب کلام حضرت علامہ مولانا محمد عبدالعزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف 


منقبت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ   مت پوچھو میرے غم کی تعداد غوث اعظم  بس کر دو آپ میری امداد غوث اعظم   جتنے بھی اولیاء ہیں سب آپ کو یقیناً تسلیم کر رہے ہیں استاد غوث اعظم  سب کی دلی مرادیں کر دیجے آج پوری  بیٹھے ہوۓ ہیں جتنے افراد غوث اعظم  اک بار ہم پہ کر دو چشم کرم خدارا رو رو کے کر رہے ہیں فریاد غوث اعظم   دل بار بار سوئے بغداد تک رہا ہے  اب مجھ کو بھی بلا لو بغداد غوث اعظم  اک دن قیام کر کے اس سونے سونے دل میں  ویران دل کو کر دو آباد غوث اعظم  آ جائے وارثیؔ  بھی دربار غوثیت میں  ہو جائے آپ کا جو ارشاد غوث اعظم   عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف یوپی


مت پوچھو میرے غم کی تعداد غوث اعظم 

بس کر دو آپ میری امداد غوث اعظم 


جتنے بھی اولیاء ہیں سب آپ کو یقیناً

تسلیم کر رہے ہیں استاد غوث اعظم


سب کی دلی مرادیں کر دیجے آج پوری 

بیٹھے ہوۓ ہیں جتنے افراد غوث اعظم


اک بار ہم پہ کر دو چشم کرم خدارا

رو رو کے کر رہے ہیں فریاد غوث اعظم 


دل بار بار سوئے بغداد تک رہا ہے 

اب مجھ کو بھی بلا لو بغداد غوث اعظم


اک دن قیام کر کے اس سونے سونے دل میں 

ویران دل کو کر دو آباد غوث اعظم


آ جائے وارثیؔ بھی دربار غوثیت میں 

ہو جائے آپ کا جو ارشاد غوث اعظم



عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے