*عالمی نعتیہ مشاعرہ*
عالم نبیل فاضل جلیل خطیب ہندوستان اسیر امام احمد رضا خان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قمر الزمان مصباحی صاحب مدظلہ العالی والنورانی ڈائریکٹر ادارہ لوح وقلم مظفرپور بہار شریف
*کی نظر میں*
دریاآبادیوپی کی سرزمین پھرایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے
2021/میں جامعہ ام سلمی کے زیراہتمام ملکی سطح پر ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا انعقادعمل میں آیاتھا جس میں ملک بھر کے شعرائے اسلام نے شرکت فرماکر اپنے شعروسخن کی تابانی اور فکروخیال کی درخشانی سے دریابادکی پوری فضاکوروشن ومنور کیااوراب پھرجون 2024/میں ادارہ مذکورکے بینرتلے عالمی نعتیہ مشاعرہ کی تیاری پورے شباب پر ہےاورایک بارپھردریابادکی فضا شعرائے باوقارکی نکہتِ افکاراور تخیلات کے گل شاداب سے معطرہونےوالی ہےاور
ان ساری کاوشوں کاخوبصورت سہراآفتاب ملت سید آفتاب عالم گوہرقادری صاحب قبلہ کے سرسجتا جاتا ہے جن کی شعری صلاحیتوں ،ادبی بلندیوں اورفکری طہارتوں نے جماعت کے بہت سارے پتھروں کو تراش کراصناف شعروسخن کاکوہِ نورہیرا بنادیااورآج خودجن کے فنی جمال سےدنیائے شعروسخن روشن ومستنیر ہے۔
میں ان کم علم لوگوں میں سے ہوں جوہمیشہ ہجوم کار میں گھرارہتا ہوں اسی وجہ سے شعری بزم میں شرکت نہیں کرپاتا لیکن شعراء کےتخیل کی لطافتوں سے ضرور لطف اندوزہوتا رہتا ہوں
جامعہ ام سلمیٰ کے زیراہتمام ہونے والے مشاعرہ میں شریک شعراء کی ایک لمبی فہرست دیکھ کرحددرجہ قلبی مسرت ہورہی ہے کہ تقریباً ہرصوبہ کےشاعر اورشاعرات کی جلوہ گری ہورہی ہےجو مشاعرہ کی فتح مندی اورکامیابی وکامرانی کی بین دلیل ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ شعر وادب کی یہ انقلابی تحریک اپنے روشن ماضی کی نہ صرف تاریخ دہرائے گی بلکہ ماضی سے اُجالے کشیدکرکے مستقبل کوایک نئے عزم،نئے حوصلے اورنئی بہاروں سے ہم آغوش کرے گی اورہماری نئی نسلوں میں شعرگوئی کی تازہ روح پھونکےگی
دعا ہے کہ خداوندقدوس حضرت سید صاحب قبلہ دامت برکاتہم کی اس علمی شعری اورادبی سرپرستی کوسلامت رکھے تاکہ یہ نوجوان شعراء ان کی علمی قیادت میں اپنا شعری سفرہمیشہ جاری رکھیں۔
نیک خواہشات کے ساتھ
محمدقمرالزماںمصباحی
ڈائریکٹرادارہ لوح وقلم،مظفرپور بہار،انڈیا
https://chat.whatsapp.com/FMLOPZtqGLDG8yEG9vKu1h
0 تبصرے