کلام استاذالشعرا جناب محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

 کلام استاذالشعرا جناب محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

کلام استاذالشعرا جناب محمد ممتاز رضا قادری نانپوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

ہے رضائے کبریا ایسا کریں

ہر گھڑی بس مدحتِ طہٰ کریں

رفعتِ سرکار جب پوچھے کوئی

ماورا سے ہے ورا  بولا کریں

یاخدا عشقِ نبی اتنا ملے 

بن کے بسمل ہر گھڑی تڑپا کریں

مجھ سے ناکارہ کو بھی اپنے دوار

یا رسول اللہ بلوایا کریں

ہو عطا آنکھوں کو میری وہ ضیا

روضۂِ صلِّ علیٰ  دیکھا کریں

کانپ جائے گا جہانِ ظلم خود

بس بلالی حوصلہ  پیدا کریں

سبز گنبد دیکھ لے ممتاز بھی

بس کرم اتنا مرے آقا کریں

ممتاز قادری نانپوری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے