کلام حضور فاتح آگرہ امیرالقلم مفتی ارشدالرحمن قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی


 کلام حضور فاتح آگرہ امیرالقلم عاشق شہنشاہ امم خطیب ایشیا و افریقہ حضرت علامہ مولانا محمد ارشدالرحمٰن قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

کلام حضور فاتح آگرہ امیرالقلم عاشق شہنشاہ امم خطیب ایشیا و افریقہ حضرت علامہ مولانا محمد ارشدالرحمٰن قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

برائے

 *بزم آفتاب ملت دریا آباد*



زندگی بھر   مشغلہ  اپنا  کریں 

نعت پاک  مصطفیٰ  لکھا کریں


زندگی  جب تک رہے میری حضور

نعت اپنی مجھ سے لکھوایا کریں


مشکلوں کا خاتمہ ہو جائے گا

جذبئہ صبرو رضا  پیدا کریں


روضۂ انورپہ مجھ کوبار بار

*یا رسول اللہ   بلوایا کریں*


فعل  بد کا  جب  بھی آجائے خیال

صدق دل سے اس گھڑی توبہ کریں


عشق کی ہو لذتیں ایسی نصیب

ہجر طیبہ  میں سدا  رویا کریں


دے رہاہوں واسطہ حسنین کا

ہوں برا آقا مجھے اچھا کریں


ہے  تمنا  آپ کے در  پر شہا

عمر بھر آیاکریں جایا کریں


ہو    تصور    اس  قدر   اپنا  قوی 

جب بھی چاہیں ان کا دردیکھاکریں


منجمدعصیاں سےہوجب حال دل

عشق کی ان  کے ردا اوڑھا  کریں


جو   کرے  انکار   تعظیم   حبیب

اس کےگھر ہرگز نہیں رشتہ کریں


عشق میں بےخودرہیں ہم اس طرح

نام سے  ان   کے  سکوں   پایا کریں


بار عصیاں سے ہوں آقا مضطرب

ختم ہو یہ بوجھ کچھ ایسا کریں


لےچلی ہے زندگی سوئے عدم

کار بد سے   آئیے توبہ  کریں


جس گھڑی بھٹکےقدم میراشہا

واسطے   امداد   کے  آیا   کریں


اہلسنت میں   ہو پیدا   اتحاد

ہر جگہ یکجا رہیں مہکا کریں


آپ کا ہی بس رہے دل میں خیال

کچھ  کرم آقا   مرے ایسا کریں


جسم *ارشد* ہوکہیں بھی یانبی

ِاس کے دل  کوپاس   ہی رکھا کریں



گدائے مفتی اعظم

وسرکارِمحبی

محمدارشدالرحمٰن قادری پوکھریروی آگرہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے