صاحب کلام
استاذالشعرا حضرت علامہ مولانا شرافت رضا بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
نعت سرکار مدینہ
صلی اللہ علیہ و سلم
برائے بزم حضور آفتاب ملت
آپ کو ,, اہل نظر دیکھا کریں
دل میں پیدا آپ وہ جذبہ کریں
کام کرنا ہے تو پھر اتنا کریں
فرقت سرکار میں تڑپا کریں
کام آئیں گے یہ آنسو حشر میں
خوف سے اللہ کے رویا کریں
گھر گئے ہیں مشکلوں میں آپ اگر
مشورہ ہے آپ کو صدقہ کریں
آپ کو دیکھیں تو لرزیں اہل شر
آپ یوں کردار کو اونچا کریں
عظمت اسلام کی خاطر جناب
جان اپنی ہر گھڑی چھڑکا کریں
اپنے گھر میں پردہ داری کے لئے
ذکر پاک سیدہ ,, زہرا کریں
چاہئے گر دو جہاں کی شہرتیں
آمنہ کے لال کا ,, چرچا کریں
ہو کرم شاہ امم ہر سال ہم
آپ کے دربار میں آیا کریں
مصطفی مختار ہیں کونین کے
عام اس پیغام کو ہر جا کریں
عشق شاہ انبیا کا آئنہ
دوستو صبح و مسا دیکھا کریں
مثل نکرہ در بدر پھرتا ہوں میں
معرفہ مجھ کو مرے آقا کریں
روک رکھا ہے شریعت نے ہمیں
دل تو کہتا ہے انہیں سجدہ کریں
التجا ہے یا خدا یونہی سدا
گلشن زہرا کے گل مہکا کریں
جب مدد پر ہیں مری غوث الوریٰ
پھر بلائیں کیوں مرا پیچھا کریں
آپ کو لینا ہے ,,,, گر حج کا ثواب
ہنس کے پھر ماں باپ کو دیکھا کریں
اپنی بولی مجھ سے عاصی سے سدا
,, یا رسول اللہ بلوایا کریں ,,
سرور کونین ہیں ,,, نوری بشر
اپنے جیسا ان کو مت بولا کریں
اک نظر سوئے شرافت قادری
عرض ہے کونین کے دولہا کریں
نتیجۂ فکر
محمد شرافت رضا بریلوی
0 تبصرے