اعلان محبوب المشائخ ممتاز الشعراء حضرت صوفی دلکش جالونوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی آگرہ یوپی انڈیا
اعلان محبوب المشائخ ممتاز الشعراء حضرت صوفی دلکش جالونوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی آگرہ یوپی انڈیا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نحمدہ ونصلی علے رسولِہ النبی الامین الکریم صلی اللہ علیہ وسلم
الحمدللہ سبھی عاشقانِ أحمد مختار وغلامان حیدر کرار واولیاۓ کرام کے چاہنے والوں کو معلوم ہے کہ ایک عظیم الشان عاشقوں کی جان وارث پاک اولیاء کے سایۂ رحمت میں عالمی نعتیہ مشاعرہ اپنا خصوصی فیضانِ مصطفےٰ لیکر سرزمین دریاآباد شریف ضلع بارہ بنکی میں اپنے وقت مقررہ پرہونے جارہا ہے جسکی صدارت وسرپرستی شیخ طریقت رہبر راہ شریعت سراج معرفت مخزن علم وحکمت آفتاب دین وملت مظہر فیضانِ ولایت آل نبی واولاد علی حسنین کے لخت جگر غوث خواجہ کے نورنظر خلوص ومحبت کے پیکر اولیاء اللہ کے دلبر حضور الشاہ سید محمد آفتاب عالم گوھر واحدی قادری چشتی دریاآبادی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی فرمائیں گے
اورساتھ ہی ساتھ وہ شعراء کرام تشریف لائیں گے جوبین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں اوروہ بھی تشریف لارہے ہیں جواستادانہ صلاحیت رکھتے ہیں میں تو یہ بھی کہوں گا کہ جوعاشقانِ مصطفےٰ ہیں جو عاشقانِ مرتضٰی ہیں جو عاشقانِ غوث ہیں جو عاشقانِ خواجہ ہیں اور جوباوقار علماء ہیں باوقار مفتیانِ عظام ہیں لیکن الحمداللہ اس نورانی وعرفانی عالمی نعتیہ مشاعرہ میں جونکہتیں برکتیں رحمتیں رفعتیں دیکھنے کو ملیں گیں جواپنے آپ میں لاجواب بےمثال ہیں میں گلستان علی وفاطمہ حسنین کے مہکتے پھول آل رسول حضور سیدشاہ آفتاب عالم گوھر واحدی قادری چشتی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کے توسل سے یہ بات اپنی شعراء کرام کی بارگاہِ مقدس میں پیش کرنا چاہتاہوں آپ حضرات نے ذاتی طور اپنے خرچ پر جوآنے کاارادہ اور وعدہ کیا ہے یہ بہت بڑی بات ہے سبھی علمائے کرام ومفتیان عظام وشعراۓ ذوی الاحترام کی بارگاہِ ناز میں فقیروخادم الاولیاء دلکش جالونوی قادری چشتی ابوالعلائ تہہ دل سے شکریہ پیش کرتاہے اورآپ سب کا خلوص دل سے استقبال کرتا ہوں اور بارگاہ رب العالمین جلا جلالہ وعم نوالہ میں سرجھکا کر بطفیل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم دعائیں کرتاہوں ہوں کہ عالمی نعتیہ مشاعرہ کو کامیابی وکامرانی عطا فرمائے اور حضور سید آفتاب عالم گوھر واحدی کو طاقت جسمانی وروحانی عطافرمائے وارکین دارالعلوم وعالمی نعتیہ مشاعرہ کو مزید ترقیاں وکامیابیاں عطافرمائے اور عالمی نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرمانے والوں کو بھی دین ودنیا کی دولت نصیب فرماۓ آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین سیدا لمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
*نوٹ*اگر کسی قسم کی لکھنے میں یاتحریر میں بھول ہوئ ہو آپ سبھی حضرات معاف فرمائیں
آپکا خادم فقیر دلکش جالونوی آگرہ شریف یوپی
رابطہ نمبر 9368210988
15/5/2024بروربدھ
0 تبصرے