کلام حضرت علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

 کلام حضرت علامہ مولانا محمد

 انیس القادری رضوی ہزاری باغوی

 صاحب قبلہ مدظلہ العالی

 والنورانی 

کلام حضرت علامہ مولانا محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی

دریا آباد عالمی مشاعرہ میں کہا گیا مکمل کلام



عشق کی سوغات پائیں آج دریا آباد میں

اپنے دل کو جگمگائیں آج دریا آباد میں 


مسکرائیں جھومیں گائیں آج دریا آباد میں

حیدری فیضان پائیں  آج دریا آباد میں


محفل سرکار سجنے والی ہے اِس واسطے

سونے والے جاگ جائیں آج دریا آباد میں


مسلک احمد رضا کا ہاتھ میں لے کر علم

 بزم شہ میں آپ آئیں آج دریا آباد میں 


مسلک احمد رضا پر عمر بھر قائم رہیں

آپ یہ  نعرہ  لگائیں   آج  دریا آباد میں


آپ کے در پر اے گوہر آ گئے ہیں ہم غلام

غوث کا لنگر کھلائیں آج  دریا آباد میں


حضرت گوہر کی دعوت پر انیس القادری

آپ بھی تشریف لائیں آج دریا آباد میں



خلیفہ حضور ابو الحسنین عمر میاں و حضور شریف ملت و حضور فیاض ملت محمد انیس القادری رضوی ہزاری باغ جھارکھنڈ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے