قصیدۂ تاریخی عالمی نعتیہ مشاعرہ دریاآباد
ازقلم
محبوب المشائخ ممتاز الشعراء حضرت صوفی دلکش جالونوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی آگرہ یوپی انڈیا
قصیدۂ تاریخی عالمی نعتیہ مشاعرہ دریاآباد
ازقلم
محبوب المشائخ ممتاز الشعراء حضرت صوفی دلکش جالونوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی آگرہ یوپی انڈیا
رحمتوں کے ابر چھاۓ آج دریاآباد میں
نائب سرکار آۓ آج دریاآباد میں
حافظ وقاری مفکر عالم ومفتی ادیب
سب کے سب تشریف لانے آج دریاآباد میں
اس پہ ہو اللہ کے محبوب کا لطف وکرم
نعت جوبھی گنگناۓ آج دریاآباد میں
عاشقانِ اولیاء محفل میں شرکت کیلیے
آرہے ہیں سر جھکاۓ آج دریاآباد میں
صدق دل سے جو سنے نعت محمد مصطفےٰ
خلد کی وہ راہ پاۓ آج دریاآباد میں
کتنا خوش قسمت ہے وہ جسنے طفیل پنجتن
پیار کے دیپک جلاۓ آج دریاآباد میں
جس پہ ہو جاۓ شہنشاہِ دوعالم کی نظر
وہ غموں میں مسکراۓ آج دریاآباد میں
روشنی دینے کوجو تیار رہتے تھے سدا
وہ ستارے جگمگاۓ آج دریاآباد میں
ہرطرف واللہ مہکیں گے خدا کے فضل سے
ایسے دلکش گل کھلائے آج دریاآباد میں
فقط والسلام
16/5/2024بروزجمعرات
رابطہ نمبر 9368210988
0 تبصرے