تاثرات برائے عالمی نعتیہ مشاعرہ
ازقلم حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد ابوالاحسان مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سدھارتھ نگر مقیم حال ممبئی مہاراشٹر
تاثرات برائے عالمی نعتیہ مشاعرہ
حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد ابوالاحسان مضطرارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سدھارتھ نگر مقیم حال ممبئی مہاراشٹر
محترم قارئین حضرات
السلام علیکم رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
امید قوی ہے کہ اپ حضرات بخیر و عافیت ہوں گے
جماعت اہل سنت کی عظیم شخصیت آل رسول شہزادہ بتول شہنشاہِ شعر و سخن عاشق شاہ زمن پیکر خلوص و محبت ناشرِ مسلک اعلیٰ حضرت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت گوہر ملت استاذالشعراء ماہرِ لسانیات حضرت الحاج الشاہ سید افتاب عالم گوہر قادری واحدی بارہ بنکوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
جوکہ اپنی کثیر مصروفیات کے باوجود کنیزان فاطمہ و غلامان علی کی بہترین تعلیم و تربیت کے حوالے سے تین عظیم ادارے
جامعہ گلشنِ مدینہ سرتاج العلوم و جامعہ ام سلمیٰ و ام سلمیٰ جونیئر ہائی اسکول اپنے وطن دریا باد ضلع بارہ بنکی یوپی میں چلا رہے ہیں
ماشاءاللہ یہ ادارے حضور والا کی سرپرستی و سربراہی میں دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں آپ کو حیرت ہوگی کہ کثیر مصروفیات کے باوجود ادارے کو چلانا اور اس پر مستزاد یہ کہ
آن لائن بزمِ حضور آفتاب ملت گروپ میں نو اموز شعراء کے کلاموں کی اصلاح و تصحیح کا فی سبیل اللّٰہ فریضہ انجام دینا اور ان نو اموز کوقابل شاعر بنانا
اور ان کے مستقبل کو روشن و تابناک بنانا یہ وہ کارنامہ ہے جس کی مہک زمانہ دراز تک محسوس کی جائے گی اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ وہ شخصیت ہیں جن کے متعلق یہ شعر بالکل موزوں و مناسب ہے کہ
*ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے*
*بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا*
دوسری بات امسال 30 جون سنہ 2024 کو اپنے وطن عزیز دریاباد میں حضور سید صاحب قبلہ گوہرملت مدظلہ العالی والنورانی عالمی پیمانے پر ایک عظیم الشان زبردست نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کر رہے ہیں
اس ہونے والے مشاعرہ کا پوسٹر ناچیز کی نظر سے گزرا دیکھ کر ازحد خوشی ہوئی اور خاصی حیرت اپ سوچتے ہوں گے کہ جناب حیرت کی کیا وجہ ہے تو سنیئے محترم !!!
عموماً جلسہ جلوس واعراس و مشاعرہ وغیرہ کے اشتہارات میں زیادہ سے زیادہ سو پچاس علماء و شعراء ومشائخ حضرات کے اسمائے گرامی ہوتے ہیں
مگر اس اشتہار کی انفرادیت یہ ہے کہ تقریباً تین سو شعراء کرام وعلماء حضرات کے اسمائے گرامی مرقوم ہیں
میری دانست میں اج تک ہم نے ایک اشتہار میں اتنے شعراء کا نام نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی سے سنا حضور سید صاحب قبلہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ
شعرائے کرام کے اسماء کی پی ڈی ایف بنا کر محفوظ کرلی جائے
ان شاءاللہ عزوجل
یہ مشاعرہ ہمارے ملک کا ایک تاریخی و انفرادی مشاعرہ ہوگا
ناچیز تمام اہل خیر حضرات سے پرخلوص گزارش کرتا ہے کہ اپ حضرات حضور سید صاحب قبلہ کا ساتھ دیں اور ان کے ادارے کا بھرپور مالی تعاون فرماکر عند اللّٰہ ماجور و عند الناس مشکور ہوں
پروردگار عالم حضور سید صاحب قبلہ کو بصحت وسلامتی درازی عمر بالخیر عطا فرمائے اور دین متین کی خوب خوب خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور جملہ معاونین ومدرسین ومتعلقین ومنثظمین کو سلامت رکھے
آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وسلم
العارض ابوالاحسان قادری مضطر ارشدی سدھارتھ نگر مقیم حال ممبئی مہاراشٹر
25شوال المکرم 1445بروز اتوار
___________________________________
https://chat.whatsapp.com/FMLOPZtqGLDG8yEG9vKu1h
0 تبصرے