کلام آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی

 

کون و مکاں میں سب پر شفقت ہے مصطفے کی ﷺ قربان جاوءں ایسی سیرت ہے مصطفے کی ﷺ کتنی بلند و بالا رفعت ہے مصطفے کی ﷺ رب کے خلیل کو بھی حاجت ہے مصطفے کی ﷺ اللہ کا کرم ہے محنت ہے مصطفے کی ﷺ جو ہر زباں پہ جاری مدحت ہے مصطفے کی ﷺ عاشق بنارہی  ہے جو دیکھتا ہے اس کو  کیا خوب پیاری پیاری صورت ہے مصطفے کیﷺ جاوء گناہگارو روضے پہ ان کے جاوء  مجرم کو بخش دینا عادت ہے  مصطفے کی ﷺ کیااور بھی کسی کی اتنی ہوئی ہے شہرت  دونوں جہاں میں جتنی شہرت ہے مصطفے کی ﷺ اے جبرئیل تو اب سدرہ پہ ہی ٹھہرجا اب آگے صرف شان رفعت ہے مصطفے کی  ﷺ خالق نے ان کو مالک ایسا بنادیا ہے  وہ جس کوچاہیں دیدیں جنت ہے مصطفے کی ﷺ مکے سے کھینچ لائی دیوانوں کو مدینہ  اتنی حسین و دلکش تربت ہے مصطفے کی ﷺ صہبا میں اللہ اللہ شیر خدا کی خاطر  جو کھینچ لائی سورج طاقت ہے مصطفے کی ﷺ نعت رسول پڑھنا حسان کی ہے سنت  اور سامعین ہونا سنت ہے مصطفے کی ﷺ اس میں سے ایک رتی مولی ہمیں بھی دیدے بوبکر کے جو دل میں الفت ہے مصطفے کی ﷺ چاہت نہیں کسی کی محشر میں اب کسی کو دیکھو جسے اسی کو چاہت ہے مصطفے کی ﷺ ہروقت بٹ رہی ہے گھٹتی نہیں ہے پھربھی مومن کے پاس اتنی دولت ہے مصطفے کی ﷺ اپنے ہی جیسا انساں کہتے ہیں جو نبی کو  رب کا غضب ہے ان پر لعنت ہے مصطفے کی ﷺ جو عالموں کی خدمت کرتے ہیں اس جہاں میں  ان کے لئے تو بےشک جنت ہے مصطفے کی ﷺ اعدا کے درمیاں جو رہ کر میں جی رہاہوں  مولی کا یہ کرم ہے  شفقت ہے مصطفے کی ﷺ مال و منال کیا ہے جاں بھی نثار ان پر  گوہر کو اتنی پیاری عزت ہے مصطفے کی ﷺ  آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ جامعہ سلمہ و و گلشن مدینہ سرتاج العلوم و  سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 9935132437 8009059597


کون و مکاں میں سب پر شفقت ہے مصطفے کی ﷺ

قربان جاوءں ایسی سیرت ہے مصطفے کی ﷺ

کتنی بلند و بالا رفعت ہے مصطفے کی ﷺ

رب کے خلیل کو بھی حاجت ہے مصطفے کی ﷺ

اللہ کا کرم ہے محنت ہے مصطفے کی ﷺ

جو ہر زباں پہ جاری مدحت ہے مصطفے کی ﷺ

عاشق بنارہی ہے جو دیکھتا ہے اس کو 

کیا خوب پیاری پیاری صورت ہے مصطفے کیﷺ

جاوء گناہگارو روضے پہ ان کے جاوء

 مجرم کو بخش دینا عادت ہے مصطفے کی ﷺ

کیااور بھی کسی کی اتنی ہوئی ہے شہرت 

دونوں جہاں میں جتنی شہرت ہے مصطفے کی ﷺ

اے جبرئیل تو اب سدرہ پہ ہی ٹھہرجا

اب آگے صرف شان رفعت ہے مصطفے کی ﷺ

خالق نے ان کو مالک ایسا بنادیا ہے 

وہ جس کوچاہیں دیدیں جنت ہے مصطفے کی ﷺ

مکے سے کھینچ لائی دیوانوں کو مدینہ 

اتنی حسین و دلکش تربت ہے مصطفے کی ﷺ

صہبا میں اللہ اللہ شیر خدا کی خاطر 

جو کھینچ لائی سورج طاقت ہے مصطفے کی ﷺ

نعت رسول پڑھنا حسان کی ہے سنت 

اور سامعین ہونا سنت ہے مصطفے کی ﷺ

اس میں سے ایک رتی مولی ہمیں بھی دیدے

بوبکر کے جو دل میں الفت ہے مصطفے کی ﷺ

چاہت نہیں کسی کی محشر میں اب کسی کو

دیکھو جسے اسی کو چاہت ہے مصطفے کی ﷺ

ہروقت بٹ رہی ہے گھٹتی نہیں ہے پھربھی

مومن کے پاس اتنی دولت ہے مصطفے کی ﷺ

اپنے ہی جیسا انساں کہتے ہیں جو نبی کو 

رب کا غضب ہے ان پر لعنت ہے مصطفے کی ﷺ

جو عالموں کی خدمت کرتے ہیں اس جہاں میں 

ان کے لئے تو بےشک جنت ہے مصطفے کی ﷺ

اعدا کے درمیاں جو رہ کر میں جی رہاہوں 

مولی کا یہ کرم ہے شفقت ہے مصطفے کی ﷺ

مال و منال کیا ہے جاں بھی نثار ان پر 

گوہر کو اتنی پیاری عزت ہے مصطفے کی ﷺ


آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ جامعہ سلمہ و و گلشن مدینہ سرتاج العلوم و سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں

9935132437

8009059597 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے