ام سلمہ دریاآباد


ام سلمہ دریاآباد


 *پڑھ کر مرے اشعار ذرا غور سے دیکھیں 

*ایطائے جلی عیب تنافر تو نہیں ہیں*

ہماری آنکھوں کی ضو ہے ضیا مدینے کی

 ہمارے دل میں بسی ہے فضا مدینے کی

میں دل سے دیتا ہوں یارو دعا مدینے کی 

دکھائے تم کو بھی گلیاں خدا مدینے کی

ہرایک زائر طیبہ نے یہ کہا آکر 

بڑی لطیف ہے آب وہوا مدینے کی 

خدا نے چاہا تو اک دن بلاوا آئیگا

لگائے جاؤ یونہی تم صدامدینے کی 

 دیار اقدس و اطہر سے ہو کے آئے ہو

 سناؤ ہم کو بھی باتیں ذرا مدینے کی

 قسم خدا کی قیامت بھی ڈھا نہ پائے گی

 مرے نبی نے ہے ڈالی بنا مدینے کی ﷺ

 اے دوست میں بڑا ممنون آپ کا ہونگا 

جو لاکے دیں مجھے خاک شفا مدینے کی 

 طلب طبیب کی ہو کیوں مریض طیبہ کو

 اسے تو چاہئے خاکِ شفا مدینے کی 

پہونچ کے آپ بھی اس طرح ایک دن دیکھیں 

گئے تھے گلیوں میں جیسے رضا مدینے کی 

قرارقلب و جگر کا سبب ہے اے گوہر 

فضائے مکہ ہو یا ہو فضا مدینے کی

آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ جامعہ مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند 

8009968910

8009059597 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے