تاءثرات تاج القلم معمار قوم وملت ناشر مسلک اعلحضرت عالی جناب حضرت علامہ مولانا


تاءثرات تاج القلم معمار قوم وملت ناشر مسلک اعلحضرت عالی جناب حضرت علامہ مولانا  محمد انظار الحسن خاں رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ 


پیکر خلوص و محبت ،آفتاب ملت ،

حضور سیدی آفتاب عالم صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی کی بے انتہا نوازشوں اور عنایتوں کا بیحد ممنون و مشکور ہوں کہ آپ نے شعر و شاعری کا ایسا حسین و جمیل باغیچہ لگایا جس کی دل آویز اور روح فرسا خوشبوؤں نے نہ صرف مجھے بلکہ مجھ جیسے سیکڑوں شائقین عروض کی فکروں کو معطر کردیا۔

مسرت بالاۓ مسرت یہ کہ الحمدللہ ایک ہی پلیٹ فارم سے مختلف معلومات کے ذخیروں کا حصول ہورہا ہے۔

 زمانۂ طالب علمی میں نیپال جانے کا اتفاق ہوا وہ بھی اس غرض سے کہ استعمال کی کچھ خاص چیزیں خرید کروں مثلاً کپڑے،ناخن تراش، بھیکس، ٹارچ، قلم ،چپلیں وغیرہ وغیرہ سب سے پہلے کپڑا خریدنے کی غرض سے کپڑے کی دکان میں گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک ہی دکان میں ضرورت کی ساری چیزیں مل رہی ہیں ۔کہیں ایسا دیکھا نہیں تھا اس لیۓ بڑی حیرت ہوئی اور مسرت بھی۔

حضور سید صاحب قبلہ کے عروضی مشن کا عالم بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔

مگر احباب کی خاموشی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اندرونی طور پرکسی ناراضگی کے شکار ہوگۓ ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔چونکہ حضور سید صاحب قبلہ شعروشاعری کی پیچیدہ زلفوں کو بطریق احسن سنوارنا جانتے ہیں ۔ایک ہی گروپ میں متفرق،مکمل،اصلاح،تقطیع کچھ عجیب سا تو ضرور لگتا ہے مگر اسی ایک گروپ سے اس قدر معلومات یقیناً مسرت کی بات ہے۔

    اتنے سارے پوسٹ جن حضرات کے فہم سے بالاتر ہو وہ اپنا ایک گروپ کسی نام سے تشکیل دیں اور ان پوسٹوں میں جو من پسند ہو اسے اسی گروپ میں ڈال لیا کریں تاکہ وقت پر آسانی سے نکال سکیں۔

بجاۓ دلبرداشتہ ہونے اور تنقید کرنے کے اپنے علم میں اضافہ کے لیۓ ہمہ تن کوشاں رہیں اور حضور سید صاحب قبلہ کی حوصلہ افزائی کرکے گروپ کو نافع خلائق بناکر عنداللہ ماجور وعندالناس مشکور ہوں۔

اللہ پاک تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اہالیانِ بزم کو سدا شاد و آباد رکھے۔آمین۔یارب العالمین


دعاء گو وجہ

احقر العباد۔محمد انظار الحسن خاں رضوی،

بانی وناظم اعلیٰ۔الجامعتہ الغوثیہ بلوا،رونی سیدپور،سیتامڑھی۔بہار۔

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 8009968910.8009059597 

https://www.jamiaummesalma.com/2021/07/blog-post_38.html


تاءثرات تاج القلم معمار قوم وملت ناشر مسلک اعلحضرت عالی جناب حضرت علامہ مولانا



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے